Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کو غیر مستحکم نہیں کر رہے ،خواجہ آصف

اسلام آباد ... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو غیر مستحکم نہیں کر رہا۔ جمعرات کو سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی نے تمام امریکی الزامات کو مسترد کردیا۔ پر امن افغانستان کے لئے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ دہشت گردو ں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغان تنازع سے مہاجرین، منشیات اور اسلحہ آیا۔ پاکستان کے خلاف افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 120 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا۔ آج بھی پاکستان کو مشرق اور مغربی سرحد سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف تشدد کے لئے استعمال نہیں ہونے د گے گا لیکن دوسرے ممالک سے بھی ایسا ہی تعاون چاہتا ہے۔

 

شیئر: