Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاجول اورکرن میں پھر دوستی، اجے دیوگن نا خوش

بالی وڈ میں ایک بار پھر اداکارہ کاجول اور کرن جوہر کی دوستی کے چرچے ہو رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک بارپھر دوستی کا رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کاجول کے شوہر اجے دیوگن اس دوستی سے خوش نہیں ۔ایک تقریب کے دوران جب اجے دیوگن سے کاجول اور کرن کی دوبارہ دوستی سے متعلق پوچھا گیا تو وہ جواب دینے کی بجائے الٹا میڈیا پر بھڑکنے لگے اورنہایت غصے میں کہا کہ میں میڈیا یا عوامی مقامات پر اپنے نجی معاملات کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا۔ یہ میرا انتہائی نجی معاملہ ہے ۔اس لئے آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ مجھ سے اس بارے میں کوئی بھی سوال کریں۔اجے دیوگن کا یہ روپ دیکھ کر میڈیا سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہکا بکا رہ گئے۔ ان کی باتوں سے صاف ظاہرہو رہا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کاجول اور کرن جوہر کی دوبارہ دوستی سے بالکل بھی خوش نہیں۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن ان دنوں اپنی فلم ”بادشاہو“کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔یہ تقریب بھی تشہیری مہم کا حصہ تھی جس میں اجے دیوگن اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور تقریب کا مزہ کرکرا کردیا۔ فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی، ایلیانا ڈی کروز، ایشا گپتا اور ودیوت جاموال مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
 
 
 
 
 

شیئر: