Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران حجازی حزب اللہ کے احیاءکیلئے کوشاں

ریاض..... سعودی سیکیورٹی فورسز کے تابڑ توڑحملوں اورپے درپے ضربوں کے باوجود ایران، سعودی عرب میں ”حجازی حزب اللہ“ دوبارہ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کرنے لگا۔ سعودی ماہرین کا کہناہے کہ 1996ءکے دوران الخبر دھماکوں کے ذمہ دار حجازی حزب اللہ کے عسکری بازو کے کمانڈر احمد المغسل کو ایرا ن نے متعدد مقاصد کے تحت پناہ دی تھی۔ ایک مقصد سعودی عرب میں حجازی حزب اللہ کا احیاءبھی ہے۔ ریاض میں ریاستی سلامتی اور دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کرنےوالی فوجداری عدالت میں نت نئے واقعات کی کہانیاںابھر کر مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ عدالت ایسے 5ملزمان کیخلاف مقدمات سن رہی ہے جو سعودی عرب میں ایران کے طاقتور ترین حامی سمجھے جاتے ہیں۔ مقدمات پبلک پراسیکیوشن نے پیش کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران، پاسداران انقلاب کے کیمپوں میں ایسے لوگوں کو مختلف قسم کے ہتھیار چلانے اور دھماکہ خیز اشیاءتیار کرنے کی تربیت دیتا رہا ہے جو سعودی عرب میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ احمد المغسل سے بھی انکے تعلقات ہیں۔ وہی الخبر ٹاورز دھماکو ںکا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے۔ ملزمان نے احمد المغسل سے اپنے تعلق او رمختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
 

شیئر: