Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ر یمنڈڈیوس پاکستان سے کیسے گیا؟

اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے دیت کی رقم حکومت نے خود اد کی ۔سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس پر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے بات کر نے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ دیکھنے کی کوشش کرے کہ کیسے قومی وقار، عزت، غیرت کا سمجھو تہ کیا گیا۔پارلیمنٹ ریمنڈ ڈیوس کیس کی تحقیقات کا حکم دے ،آپ کا ساتھ دوں گا۔انہوںنے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ کسی ادارے کا مفاد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے منسلک تھا تاہم ذاتی مفاد منسلک ہوسکتا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ تھا اگر اس معاملے کو کھولا گیا توشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

 

شیئر: