Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیہا دھوپیانے زندگی کی 37بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے زندگی کی 37بہاریں دیکھ لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ ان کے والد ان کیلئے ہمیشہ سالگرہ کارڈ بھیجتے ہیں جبکہ وہ کوئی باقاعدہ تقریب کا اہتمام نہیں کرتیں۔نیہا نے 2002 میں 'فیمینا مس انڈیا' کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔اداکارہ نیہا دھوپیا نے 2003 میں فلم ”قیامت“ سے بالی وڈ فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا ۔انہوں نے” کیا کول ہیں ہم، شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈوالا، چھپ چھپ کے،سنگھ از کنگ اور رات گئی بات گئی“' سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کی۔رواں برس نیہا فلم”ہندی میڈیم“میں نظرآئی تھیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: