Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے اور رجنی کانت کی سائنس فکشن فلم

بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار اور رجنی کانت کی نئی فلم '2.0' کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے دو مشہور اداکاروں کی نئی سائنس فکشن فلم تیاریوں کے مراحل میں ہے۔ فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر چھایاہواہے۔ کہاجارہاہے کہ اس فلم میں رجنی پانچ شکلوں میں پیش کئے جائیں گے اور اکشے ایک درجن مختلف روپ دھاریں گے۔ فلم میں اداکارہ ایمی جیکسن بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔ ایک بھاری بجٹ میں بننے والی فلم کی شوٹنگ وڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔ یہ 2002 میں بننے والی ایک تامل فلم ایتھیران کا سیکوئل ہے۔ یہ اگلے برس ہندی سمیت کئی دیگر زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: