Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن کے160کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ینبع ....امیر عبد المحسن بن عبدالعزیز ایئرپورٹ ینبع کے کسٹم حکام نے ہیروئن کے 160سے زیادہ کیپسول پیٹ میں چھپا کر اسمگل کرنے کی 2کوششیں ناکام بنادیں۔ کسٹم اہلکار کو ینبع ایئرپورٹ پہنچنے والے ایک ایشیائی مسافر پر شبہ ہوگیاتھا۔ اس نے ایکسرے مشین کے ذریعے اسکا معائنہ کیا۔ اسکے پیٹ سے 60سے زیادہ کیپسول برآمد کرلئے گئے۔ ایک اور مسافر پر بھی شبہ ہوا اور اسکے پیٹ سے 100سے زیادہ ہیروئن کے کیپسول برآمد ہوئے۔ دونوں کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔
 

شیئر: