انڈین کرکٹ ویب سائٹ ون کرکٹ کے مطابق جے پور کے سوائی مان سنگھ سٹیڈیم سے سابق پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔
سابق پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا کی تصویر ایسے وقت میں ہٹائی گئی ہے جب حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔
جہاں انڈیا میں پاکستانی شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں دیکھنے میں آئیں وہیں سابق پاکستانی کرکٹر کی تصویر کا ہٹائے جانا انڈیا اور پاکستان کے درمیان بگڑتے ہوئے سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دانش کنیریا نے 6 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کرلیاNode ID: 330766
-
انڈیا میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں11 افراد گرفتارNode ID: 889918
واضح رہے دانش کنیریا پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف پر سوال اٹھاتے نظر آئے تھے جس کے بعد انہیں پاکستانی کرکٹ صارفین کی طرف سے تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک انڈین اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن سے سوال کیا گیا کہ ابھی تک پاکستانی کرکٹر کی تصاویر کیوں انڈین سٹیڈیمز میں موجود ہیں جس پر حکام نے کہا کہ اب ہم تصاویر ہٹا رہے ہیں۔
دانش کنیریا کی تصویر اس لیے بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے کہ انہوں نے کبھی بین الاقوامی سطح پر اس سٹیڈیم میں کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔ سٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق، یہ تصویر اُن نامور کھلاڑیوں کے اعزاز میں لگائی گئی تھی جنہوں نے انڈیا کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھائی۔
تاہم حالیہ کشیدگی اور کنیریا کے متنازع سیاسی بیانات کے پیشِ نظر حکام نے ممکنہ تنازع سے بچنے کے لیے تصویر ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
انیل دلپت کے بعد دانش کنیریا پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے دوسرے ہندو کرکٹر تھے۔
Reporter: Why do we still have pictures of Pakistani cricketers at Rajasthan Cricket Assn?
RCA ad hoc members: We are removing the pictures now.
Dinesh Kaneria's picture has been taken down. Someone objected to removing group pic as it has captains of other countries as well pic.twitter.com/GaslAS1NTz
— Mandakini (@mandakini_) May 19, 2025