Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز نے والدہ کی انتخابی مہم شروع کردی

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے منگل کو این اے 120 میں باضابطہ انتخابی مہم کاآغاز کردیا۔ مزنگ میں انتخابی دفترکاافتتاح کیا۔قبل ازیں داتا کمپلکس میں دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے والدہ کی انتخابی مہم شروع کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاو آتے ہیں لیکن ہمیں اللہ تعالی پر کامل یقین ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے جس حال میں رکھا اچھا رکھا۔ انہوں نے کہا کہ والد کا رویہ تلخ نہیں ، وہ ملک کے لئے بات کرتے ہیں۔نواز شریف ایک عرصہ خاموش رہے لیکن اب وہ صرف سچ کہہ رہے ہیں اور اگر وہ حقیقت بیان کررہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھیں۔

 

شیئر: