Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگٹی قتل کیس،مشرف کی بریت کے خلاف درخواست مسترد

کوئٹہ..بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کو سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیر پاو، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو بگٹی قتل کیس سے بری کردیا تھا۔ اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی نے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بلوچستان ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ دریں اثناء جمیل بگٹی کے وکیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف نہیں ہوا ۔ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

 

شیئر: