Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بولر سریسانتھ بالی وڈ کی 'اکثر ٹو'میں

مشہور ہندوستانی کرکٹر سریسانتھ نے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ وہ نئی فلم 'اکثرٹو' میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ حال ہی میں” اکثر ٹو“ کا ٹریلر منظرعام پر آیاہے جس میں سریسانتھ شامل ہیں۔ وہ فلم میں بڑے بالوں کےساتھ بڑا سا نظر کا چشمہ پہنے ،مونچھوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سریسانتھ نے ماضی میں تامل زبان کی فلمیں کی ہیں ۔وہ کئی ہندوستانی ٹی وی رقص پروگراموں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں تاہم یہ ان کی پہلی ہندوستانی فلم ہے جس میں وہ بڑے پردے پر نظرآئیں گے۔معروف فاسٹ بولرسریسانتھ کےساتھ زرین خان، گوتم روڈی اور ابھینیو شکلا مین کاسٹ میں شامل ہیں۔سریسانتھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رہ چکے ہیں ۔وہ کرکٹ میچ کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے الزام میں کرکٹ سے کئی برس دور رہے۔ اب وہ اداکاری میں اپنا لوہا منوانے کیلئے بالی وڈکے میدان میں اتر آئے ہیں۔ ان کی فلم اکثر ٹو6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: