Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلینا گومز کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہیک اور پھر بحال

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز کا سوشل میڈیا اکاونٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد اس پر ان کے سابق دوست اور مشہور گلوکار جسٹن بیبر کی بعض تصاویر بھی پوسٹ کر دی گئیں تاہم امریکی گلوکارہ کا اکاونٹ کچھ دیر بعد بحال ہو گیا۔ 25 سالہ سیلینا گومز کو انسٹا گرام اسٹار بھی کہا جاتا ہے اور انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جو اب ساڑھے 12 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔اس سے قبل ماضی میں سیلینا اور جسٹن کے درمیان تعلقات بڑھے تھے اور 2011 میں انہوں نے اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں کئی تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم پھر دونوں کے درمیان سردمہری بڑھتی چلی گئی اور 2016 میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: