Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں دہشت گردی،3ایف سی اہلکار جاں بحق

پنجگور... بلوچستان میں فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے شنگر میں دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے پنجگور میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 

شیئر: