Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں،خواجہ آصف

   اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں۔ اسلام آباد میں جاری پاکستانی سفیروں کی 3روزہ کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغان صدرکی جانب سے مذاکرات کی بات پاکستان کے موقف کی حمایت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے۔افغانستان میں امن خود پاکستان کے مفاد میں ہے۔ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیادپربہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ ہرسطح پراٹھاناہوگا۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 

شیئر: