Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ایئرپورٹ پر 5ہزار اہلکار حجاج کی خدمت پر مامور

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی خدمت کے لئے 5ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ محکمہ شہری ہوابازی نے کہاہے کہ امسال مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے واپس جانے والے حجاج کرام کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 45فیصد اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ نے تمام شعبوں میں اضافی عملہ تعینات کیا ہے جو واپس جانے والے یا مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آنے والے حجاج کرام کو مختلف سہولتیں فراہم کرے گا۔
 

شیئر: