Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کی دلیپ کمار سے ملاقات

 بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑافلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار سے ملاقات اور عیادت کیلئے ان کے گھر پہنچیں ۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق پرینکا نے دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ خاصا وقت گزارا۔پرینکا نے اپنی اس یادگار ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرنے سمیت معروف اداکار سے ہونےوالی ملاقات کے بارے میں خوشگوار تاثرات کا بھی اظہار کیا ہے۔اسپتال سے گھر لوٹنے پر کنگ خان شاہ رخ خان جو دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے بنے ہوئے ہیں، ان کی عیادت کیلئے پہنچے تھے جبکہ عامر خان بھی دلیپ کمار سے ملاقات کرچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ دلیپ کمار کی طبیعت کی خرابی کے باعث وہ خبروں میں رہے۔ دلیپ کمار کے صحتیاب ہونے اورگھر واپس لوٹنے پر بالی وڈ شخصیات کی ملاقاتوں اور عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: