Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک روشن بائیک ریسنگ گیم میں

بالی وڈکے نوجوان شائقین کے دلوں کی دھڑکن معروف اداکار ریتک روشن اب بائیک ریسنگ گیم میں نظر آئینگے۔ اس گیم کا نام بھی ریتک کے نام پر رکھا گیا ہے۔حال ہی میں ایک انڈین گیمنگ کمپنی نے ریتک روشن کے ساتھ اشتراک کیا اور ایک بائیک ریسنگ گیم لانچ کیا۔یہ گیم پہلی دفعہ ہندوستانی گیمنگ کمپنی کے ذریعے بنائے گئے بائیک ریسنگ گیم میں سے ایک ہے۔ اس کے تخلیق کار کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں بائیک ریسنگ گیم کے لئے ریتک سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہو سکتا۔ریتک کے نوجوان پرمداحوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ریتک روشن یوتھ آئیکن مانے جاتے ہیں۔ ریتک کا بائیک گیمز کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے۔ وہ انفرادی طور پر بھی گیمز اور گیجٹس پسند کرتے ہیں۔ یہی نہیں اپنی کئی کامیاب فلموں میںانہوں نے گیمز اور بائیک اور گیجٹس کا استعمال کیا ہے۔ریتک چنداسٹائلش اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے دھوم سیریز میں ایک ایسے بائیکر کا کردار نبھایا جوایک چور ہے ۔ ریتک کی اس دھوم نے اس وقت خوب دھوم مچائی تھی۔ فلم بینوں نے اس فلم کو اور فلم کے کردار آرین کو خوب پسند کیا اور سراہا تھا۔
 
 
 
 
 

 

 

شیئر: