Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف اور افغان ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد ... وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی ،اقتصادی،تجارتی و ٹرانزٹ، سیکورٹی سمیت دیگر شعبوں میں افغانستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں امن عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی،اقتصادی،تجارتی اور دیگر شعبوں میں افغانستان کیساتھ ملکر کام کیلئے تیار ہیں۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعاون کیلئے مسلسل رابطوں اور رواں ماہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

 

شیئر: