Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماروی میمن کیلئے برطانوی اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ

  لندن.. ن لیگ کی رہنما اور وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے اسپیکر ز ڈیموکریسی ایوارڈ جیت لیا۔ برطانوی ہاوس آف کامنز کے اسپیکر جان برکاو نے ایوارڈ سے نوازا۔ماروی میمن کوایم پی الیکس سیلمنڈنے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا ۔اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈعالمی طور پر ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو اپنی قیادت اور ذاتی ہمت و حوصلے کے ذریعے جمہوری معاشرے کی ترقی کے لئے بہترین کردار ادا کرے۔اس موقع پربرطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر جان برکاو نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے ایک ایسی شخصیت کو نوازا جارہا ہے جس نے جمہوری اقدار میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لئے دنیا کی معروف شخصیات کی نامزدگیاں موصول ہوئیں اور ہم نے سب سے قابل اور مستحق ماروی میمن کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔ ماروی میمن اپنے غیر معمولی کردار کے ذریعے بہترین نتائج فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ پاکستان نے حقیقی معنوں میں پائیدار جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کے لئے طویل راستہ طے کیا۔یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس جدوجہد کا حصہ بنی۔خاص طور پر پاکستان کی غریب خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار ادا کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایوارڈ حاصل کرنے پر ماروی میمن کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان کو ماروی میمن پر فخر ہے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی ماروی میمن کو مبارک باد دی ہے۔

 

شیئر: