Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک حادثات میں روزانہ 413لوگوں کی موت

نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں روزانہ 1300سے زیادہ سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں 400سے زیادہ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ان میں سے نصف سے زیادہ لوگوں کی عمریں 18سے 35سال کے درمیان ہوتی ہیں۔سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے ملک میں 2016ء میں ہوئے سڑک حادثات کے بارے میں رپورٹ میں کہا کہ روزانہ 1317سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں 413لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔2015کے مقابلے میں سال 2016ء میں سڑک حادثات میں 4.1فیصد کی کمی آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 2016ء میں 4لاکھ 80ہزار 652سڑک حادثات ہوئے جن میں ایک لاکھ 50ہزار 785افراد کی موت واقع ہوئی اور 4لاکھ 94ہزار 624افراد زخمی ہوئے۔ان حادثات میں مرنیوالے69ہزار 851افراد کی عمریں 18سے 35سال کے درمیان تھیں۔وزیر ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈ کری نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 13ریاستوں میں سب سے زیادہ سڑک حادثات ہوئے جن کے بارے میں رپورٹ طلب کرینگے۔

شیئر: