Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز منظور،کل دائر ہونگے

اسلام آباد.. نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پانا مہ کیس میں شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں ہوا ۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔نیب ذرائع کے مطابق ریفرنسز میں نوازشریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ۔شریف خاندان کیخلاف پارک لین اپارٹمنٹ، آ فشور کمپنیوں، عزیزیہ ا سٹیل ملز کے ریفرنسز جبکہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس منظور کیا گیا ۔ریفرنسز جمعہ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔2ریفرنسز کی منظوری کی کاپیاں نیب لاہور جبکہ 2 مزید ریفرنسز کی منظوری کی نقول نیب راولپنڈی ارسال کردی گئیں۔

 

شیئر: