Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف خوبصورتی کی بنا پر نام کوئی نہیں کماسکتا ،صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بناپر نام کوئی نہیں کما سکتا ۔ اس کےلئے فن کے جراثیم ہونا نا گزیر ہے۔ مشکل وقت کے دوستوں کو فراموش کیا ہے اور نہ ایسا کر سکتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کوئی بھی شعبہ ہو، اگر آپ اس کی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولتی اور خاص طور پر مشکل حالات میں جن دوستوں نے ساتھ دیا ، انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی ۔
 
 
 
 
 

شیئر: