Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا،عمران

لاہور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کا ضمنی انتخاب عام نہیں ، اس دن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔این اے 120 میں عوام کا ووٹ سپریم کورٹ کو مضبوط کرے گا۔ ججوں کو حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے حکمراں کروڑ پتی نہیں بن سکے لیکن نواز شریف کے بچے ارب پتی بن گئے۔ مریم نواز کو عوام کو اربوں پتی بننے کے گر سکھانے چا ہئیں۔ جمعہ کی رات لاہور کے حلقہ این اے 120 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں سے کبھی کمزور کو انصاف نہیں ملا۔ ملک میں طاقتور طبقہ ہر ناجائز کام کر سکتا ہے لیکن کمزور طبقہ اپنا جائز کام بھی نہیں کرا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے چوری کرنے والوں کو پولیس سلام کرتی تھی لیکن اب ہم نئے دور میں جارہے ہیں۔ نیا پاکستان بننے جارہا ہے ۔نواز شریف سمجھتے ہیں کہ طاقتور کو نہیں پکڑا جاسکتا اس لئے کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ان کا کام تو چھوٹے چوروں کو پکڑنا تھا۔عوام مسلم لیگ (ن) کے لئے ووٹ مانگنے والی مریم نواز سے سوال پوچھیں کہ نواز شریف کے بچے کیسے ارب پتی بن گئے۔حسن اور حسین نواز نے ایسا کیا کاروبار کیا کہ وہ برطانیہ میں 600 کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 13 سال کرکٹ کھیلی دنیا کا بہترین آل راونڈر ہونے کے باجود بھی اتنا پیسہ نہیں بنا سکا ۔60 لاکھ روپے میں ایک فلیٹ خریدا وہ بھی قرضہ لے کر۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب جمہوریت چاہتی ہے جہاں عدلیہ اور میڈیا آزاد ہو ایک وقت آئے گا جب کا بھی میڈیا کے بڑے گروپ کا بھی احتساب ہو گا ۔

 

شیئر: