Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کی شوگر ملز کی منتقلی کالعدم قرار

لاہور ...لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کو غیر قانونی قرار دیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا کہ اتفاق شوگر مل، حسیب وقاص اور چوہدری شوگر مل کو قانون کے بر عکس منتقل کیا گیا۔ مظفر گڑھ،رحیم یار خان اور بہاولپور سے شوگر ملز کو 3 ماہ کے اندر واپس منتقل کیا جائے۔واضح رہے کہ 2006 میں صوبے بھر میں نئی شوگر ملوں کے قیام اور اس کی ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقلی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ 2015 میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس میں ترمیم کرتے ہوئے شوگر ملوں کی منتقلی پر سے پابندی اٹھالی ۔ شریف خاندان کی 3 شوگر ملیں وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب منتقل کی گئیں۔

 

شیئر: