Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

' اٹ ' نے میدان مارلیا

ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم' اٹ' نے ہالی وڈ باکس آفس پر میدان مارلیا ۔ 'اٹ' اس ہفتے کی سب سے زیادہ بزنس کرنےوالی فلم ثابت ہوئی ہے۔ فلم نے اب تک 100 ملین ڈالرزسے زائد کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی اوپننگ ڈے بھی دوسری فلموں سے کافی بہتر رہا۔سال کی بہترین بزنس کرنےوالی فلموں میں اٹ' نمبر ون فلم ہے۔یہ اسٹیفن کنگ کے تحریر کردہ ناول سے ماخوذ اور 90 کی دہائی میںبننے والی فلم کا ریمیک ہے جس میں دہشت سے بھرپور مناظر شامل ہیں۔یہ ایک ایسے جوکر کی کہانی ہے جو ایک قصبے کے بچوں کی جانوں کا دشمن بن جاتاہے۔ہالی وڈ رپورٹس کے مطابق فلم نے توقع سے زیادہ بزنس کرکے دوسری تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیاہے پہلے نمبر پر اپنی دھاک بٹھانےوالی فلم ' اٹ' کے بعد دوسرے نمبر پر 'ہوم اگین ' نے اب تک95کروڑ کا بزنس کیا ہے اور تیسرے نمبر پر فلم ہٹ مینز دی باڈی گارڈ ہے جو لگ بھگ پچاس کروڑ ہی کماپائی ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: