Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،احتساب عدالت سے مزید 2ریفرنس واپس

  اسلام آباد... احتساب عدالت کے رجسٹرار نے پاناما مہ کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے مزید  2ریفرنسز واپس کرکے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر چاروں ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ۔ ریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کئی صفحات2 مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ، بعض اہم صفحات غائب ہیں۔گزشتہ روز احتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن اورعزیزیہ اسٹیل ریفرنسز نیب کو واپس بھیجے تھے۔ اب شریف فیملی کے خلاف دائر تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس بھی واپس بھیج دیا۔احتساب عدالت کے رجسٹرار نے ہدایت کی ہے کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کرکے 14ستمبر تک دوبارہ دائر کئے جائیں۔

 

شیئر: