Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاپسی پنو مارشل آرٹ سکھائیں گی

تامل فلموں سے اداکاری کا آغاز کرنےوالی بالی وڈ ہیروئن تاپسی پنو اب مارشل آرٹ سکھائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ تاپسی ایک نئی فلم میں ایک مارشل آرٹ ٹرینر بنیں گی جس میں وہ سیلف ڈیفنس کے طریقے سکھائیں گی۔ حال ہی میں اداکارہ تاپسی پنو نے ایک مختصر دورانئے کی ایک فلم کا معاہدہ کیا ہے۔فلمساز کمپل ورما کا کہنا ہے کہ تاپسی کو اس فلم کیلئے منتخب کرنے کا خیال ان کی فلم ' نام شبانہ' میں ان کے کردار کو دیکھ کر آیاہے کہ تاپسی یہ کردار بخوبی نبھاسکتی ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: