Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کارروائیاں امن کیلئے خطرہ ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد... لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پرہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ایک خاتون ریشماں بی بی جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گولہ باری سے متعدد مویشی بھی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ۔پاکستان نے کنٹرول لائن پر ہندکی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی فوج ورکنگ باونڈری پرشہری آبادی کو بلا اشتعال نشانہ بنا رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری محمد ظہور جاں بحق ہو ا تھا۔پاکستان رینجرز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

 

شیئر: