Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کردستان کا علیحدگی کے بجائے متبادل آپشنز پرغور

    بغداد۔۔۔۔۔۔عراق کے کرد اکثریتی صوبہ کردستان کی پارلیمان نے عالمی اور علاقائی دباؤ کے بعد خود مختاری کے اعلان سے متعلق اجلاس آئندہ جمعہ تک ملتوی کردیا ۔عراقی کردستان کی پارلیمنٹ کا اجلاس موخر کیے جانے کی وجوہ میں عالمی اور علاقائی دباؤ بھی ہوسکتا ہے۔ اس دوران کرد حکومت عالمی طاقتوں کی طرف سے علیحدگی کے بجائے اس کے متبادل دوسری تجاویز پر غور کرے گی۔کردستان کے وزیر اعلیٰ مسعود بارزانی نے کرکوک گورنری کے ایک عہدیدار کو بغداد حکومت کی طرف سے ہٹائے جانے کے رد دعمل میں کہا ہے کہ کرکوک عہدیدار کی سبکدوشی نے عراق کے ساتھ شراکت کے خاتمے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ دوسری جانب  داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد میں امریکی مندوب بریٹ مک گورک نے امید ظاہر کی ہے کہ کردستان حکومت کردستان کی خود مختاری کے اعلان کو کچھ عرصہ کے لیے موخر کردے گی۔انھوں نے کہا کہ 25 ستمبر کو آزاد کردستان کے لیے ریفرنڈم علاقائی خطرات سے بھرپور ایک قدم ہوگا اور موجودہ حالات میں عالمی برادری اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

شیئر: