Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دی کپل شرما شو“ دوبارہ آن ائیر ہونے کی تیاریاں

ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما کی خراب صحت کے باعث بند ہونے والے ان کے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے دوبارہ آن ایئر ہونے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ ’دی کپل شرما شو‘ بند ہونے سے کپل شرما کے مداحوں کو بہت بڑا دھچکا لگا تھا کیونکہ وہ ہر ہفتے اپنے پسندیدہ میزبان کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں مگر کپل خرابی¿ صحت کی وجہ سے شو کی شوٹنگ نہیں کر پا رہے تھے ۔ اب کپل شرما تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق وہ اپنے شو کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر میں کریں گے۔ وہ اپنی فلم ’فرنگی‘ کی پروموشن سے بھی فارغ ہو جائیں گے جو 10 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: