Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مادھوری کےساتھ پہلا رقص، 16روز پریکٹس کی، سنجے دت

حال ہی میں سنجے دت نے اپنے اس رقص کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ جب پہلی مرتبہ مجھے مادھوری کےساتھ ڈانس کرنا پڑا تو 16 روز تک پریکٹس کی تھی۔ اس سے قبل میرا رقص ایک کوے جیسا تھا۔ سنجے دت نے کہا کہ جب مجھے گیت کیلئے مادھوری کےساتھ ڈانس کے بارے میں بتایاگیا تومیں کافی نروس ہوگیا تھا۔ رقص میں مہارت رکھنے والی اداکارہ مادھوری دکشت کےساتھ اپنی پہلی پرفارمنس پیش کرنی تھی۔ میں نے 16روز تک پریکٹس کے بعد وہ گیت فلمبند کروایاتھا۔90 کی دہائی کا مشہور بالی وڈ گیت' ٹمہ ٹمہ'تھا جو فلم تھانے دار کا گیت ہے ۔ یہ سنجے دت اور مادھوری پر فلمایاگیا تھا۔اسے سنجے دت آج بھی نہیں بھولے ۔ آجکل اداکار سنجے دت اپنی نئی فلم' بھومی' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: