Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج کپور اسٹوڈیو میں آتشزدگی، تاریخی سامان خاکستر

بالی وڈ لیجنڈ اداکار راج کپور سے منسوب فلم اسٹوڈیو میں اچانک ہونے والی آتشزدگی سے تمام اہم تاریخی اشیا خاکستر ہوگئیں۔ہندوستانی میڈیاکے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس سے بڑےے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔راج کپور کے بیٹے اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے لیجنڈ راج کپور کا تاریخی اسٹیج اور ان کے ملبوسات جل کر راکھ ہوگئے ۔ رشی کپور نے کہا کہ اسٹوڈیو دوبارہ بن سکتاہے مگر وہاں موجود راج کپور کی فلموں میں استعمال ہونے والے یادگار کاسٹیوم واپس نہیں لائے جاسکتے۔راج کپور اسٹوڈیو  میں ان دنوں ایک ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ کی جارہی تھی تاہم جس وقت آگ بھڑکی اسٹوڈیو بند تھا۔واضح ہوکہ راج کپور نے 1948 میں اس اسٹوڈیو کا اسکا سنگ بنیاد رکھاتھا جہاں بالی وڈ انڈسٹری کی کئی بڑی ہٹ فلمیں عکسبند کی گئی تھیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: