Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد...اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرد ئیے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عمران خان کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔

شیئر: