Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلمسٹار نور نے خلع لے لی

پاکستانی مشہور اداکارہ نور نے اپنے شوہر سے خلع لے لی۔اطلاعات کے مطابق نور کی اپنے شوہر ولی حامد سے اختلافات کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر آرہی تھیں تاہم اب دونوںباقاعدہ عدالتی کاروائی کے ذریعے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ نور نے ولی حامد سے فیملی کورٹ کے ذریعے خلع لی ہے۔واضح ہوکہ اداکارہ نور نے ولی حامد سے چوتھی شادی سال 2015میں کی تھی جو اب اختتام کو پہنچی ہے۔ نور4مرتبہ اپنا گھر بسانے میں ناکام ہوچکی ہیںجبکہ انہیں ان کے دوسرے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے۔ان کی آخری فلم ”عشق پازیٹیو“ 2016ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔
 

شیئر: