ویٹیکن کے پوپ سے رابطہ کے العیسیٰ کی ملاقات
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
ریاض..... ویٹیکن کے پوپ سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ملاقات کی۔ العیسیٰ ان دنوں ریاست ویٹیکن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے عالمی امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے والے امور پر پوپ سے تبادلہ خیال کیا۔ ویٹیکن اور مسلم دنیا کے درمیان امن، پرامن بقائے باہمی اور محبت کا پیغام پہنچانے کیلئے تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر العیسیٰ نے اسلام کو تشدد اور انتہا پسندی سے جوڑنے والے الزامات کی تردید پر ویٹیکن کے پوپ کا شکریہ ادا کیا۔ پوپ نے کہاتھا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ہر مذہب کے بعض پیرو کار اپنے طور پر انتہا پسندی کررہے ہیں۔