Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکوائے،خواجہ آصف

  اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ امریکہ اورخطے کے ملکوں کو کشمیر میں ہندوستانی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لئے ہند کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم پہلے ورکنگ باونڈری پراشتعال انگیز کارروائیاں بند کرائی جائیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کی ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاجائزہ لینے کے لئے عالمی ادارے کا خصوصی نمائندہ مقرر کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سارک وزارتی اجلاس میں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے بارے میں آواز اٹھائی ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گا۔

شیئر: