Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں داعش کے پرچم لہرائے جانے کا نوٹس

  اسلام آباد.. وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں داعش کا جھنڈا لگائے جانے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ داعش کا جھنڈا لہرائے جانے کی اطلاع پولیس کو ایک شہری نے دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھنڈا اتارا اور اطلاع دینے والے شخص کو ہی ساتھ لے گئی۔ ڈیرہ اسماعیل کے رہائشی نوید احمد خان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ ذاتی کام سے جارہا تھا تو اسے جھنڈا د کھائی دیا ۔ اسی طرح کا جھنڈا ٹی وی پر دیکھا تھا۔ داعش کے جھنڈے سے متعلق جانتا تھا۔ پولیس کو 15 پر کال کرکے اطلاع دی۔داعش کا پرچم اسلا م آباد میں ایکسپریس ہائی وے پل کے قریب سکستھ روڈ پر لگایا گیا تھا۔جھنڈے پر خلافت آرہی ہے کا نعرہ درج تھا۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

 

شیئر: