Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی سے رعایت نہیں مانگ رہے ،سعد رفیق

اسلام آباد...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اداروں سے انصاف چاہتے ہیں۔ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ ٹکراو کی صورت میں کسی کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی ہار ہوگی۔ نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ۔ نواز شریف نے مشوروں کو غور سے سنا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتساب کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیئے۔ بائیکاٹ پر کافی مضبوط رائے موجود تھی مگر اکثریت نے رائے دی کہ پاکستان کے نظام عدل میں انصاف کے حصول اور اس نظام کو دینا چاہیئے۔ ایک موقع لینا بھی چاہتے ہیں ۔ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب کے عمل کا بائیکاٹ بھی کرتے تو پھر بھی چند دن بعد ملک میں واپس آنا تھا۔ نواز شریف کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار سے طویل ملاقات ہوئی۔ قانونی ماہرین سے بھی مشاورتی عمل جاری رہا اور پارٹی کے دیگر رہنماوں سے بھی آئندہ سیاسی معاملات کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے جھگڑا نہیں کرنا چاہیئے۔ پر امن چلنا چاہتے ہیں۔اداروں کی نا انصافیوں کا گلہ ضرور کر رہے ہیں۔ اگر اداروں میں لڑائی ہو گی تو کوئی بھی جیت نہیں سکتا سب ہار جائیں گے اور نقصان پاکستان کو ہو گا۔ اداروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہے۔ چاہتے ہیں کہ احتساب کے عمل کو آزادانہ کام کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔

شیئر: