Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی آج احتساب عدالت میں پیشی

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے وطن واپسی پر نیب ریفرنسز کے حوالے سے پنجاب ہاوس میں قانونی مشاورت کی اور وکلا کی ٹیم تشکیل دی گئی۔فیصلہ کیا گیا کہ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وکالت خواجہ حارث جبکہ ان کے بچوں کی وکالت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز ہی کریں گے ۔ جے آئی ٹی کی دستاویزات کا بھی بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ مشاورتی اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سیف الرحمن اور آصف کرمانی شریک تھے ۔دریں اثناءمسلم لیگ(ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف منگل کواحتساب عدالت میں پیش اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا۔نوازشریف کی سیاسی اورقانونی مشاورت جاری ہے۔(ن) لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی۔پارٹی صدرکے حوالے سے ورکنگ کمیٹی،جنرل کونسل فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف شوق سے نہیں بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے۔

 

شیئر: