Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی اگلے ماہ

ہندوستانی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے مدھر آواز کی مالک ہیں۔ ان کا شمار لیجنڈ گلوکاروں میں کیاجاتاہے ۔لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی اگلے ماہ ہندوستان کے شہردہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں کی جائے گی۔درجنوں سدا بہار گیت پیش کرنےوالی آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ13اکتوبر کو رونمائی کیلئے پیش کیاجارہاہے۔ مارلن اینٹرٹینمنٹ کی جانب سے ہندوستانی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دہلی شہر میں مادام تساؤمیوزیم کھلنے جارہاہے جہاں بالی وڈ سمیت ہندوستان کی اہم شخصیات کے مومی مجسمے رکھےجائیں گے۔
 

شیئر: