Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے بھی بینظیر قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

  راولپنڈی... وفاقی حکومت نے بھی بے نظیربھٹوقتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ بری کئے جانے والے5 ملزمان رفاقت ،حسنین، شیرزمان، عبدالرشید اوراعتزاز شاہ کو سزائے موت دی جائے جبکہ سابق پولیس افسران سعود عزیز، خرم شہزاد کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔حکومت کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا آج آخری دن تھا ۔حکومتی اپیلوں کی سماعت 2 اکتوبرکو ہوگی۔ ایف آئی اے نے پراسیکیوٹر کو بھی تبدیل کردیا، اب اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فیصل محمود راجہ کیس کی پیروی کریں گے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

شیئر: