Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیلئے شیڈول جاری

 اسلام آباد...مسلم لیگ ن کے صدرکے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باضابطہ طور پر دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔ چوہدری جعفراقبال چیف الیکشن کمشنرکے فرائض سرانجام دیں گے۔ ن لیگ کے صدر کا انتخاب 3 اکتوبر کوکنونشن سینٹرمیں ہوگا۔ نجمہ حمید ،علی افضل جدون،سرفرازجتوئی،میر افضل مندوخیل کمیشن کے ارکان ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ نواز شریف پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے تک لندن روانہ نہیں ہوں گے۔ن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ اور جنرل کونسل کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بلائے گئے ہیں۔ پارٹی قیادت کو منتخب کرنے کے لئے 1600 ار کان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

شیئر: