Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بتدریج تبدیلیاں ر ونماہو رہی ہیں ، رچرڈ

ریاض .... برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت رچرڈ برانسن نے مملکت کے وژن 2030کے حوالے سے سعودی عرب کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر گئے جن میں مدائن صالح بھی شامل تھا ۔ رچرڈ نے برطانوی جریدے کو اپنے سفر کے حوالے سے انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں بتدریج تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن میں حال ہی میں منظور ہونے والا قانون جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی ہے سرفہرست ہے ۔ رچرڈ برانسن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی بڑی پیش رفت اور کامیابی کی علامت ہے ۔ مدائن صالح کے حوالے سے رچرڈ کا کہنا تھا کہ مدائن صالح کو یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے جو یقینی طور پر مثالی مقام ہے ۔ مدائن صالح کے دلکش مناظر اور رنگوں سے بھرپور چٹانیں سیاحت کےلئے بہترین مقام ہیں ۔ رچرڈ نے سلطنت عثمانیہ کے دور میں لائی جانے والی ٹرین بھی دیکھی ۔

شیئر: