Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلینا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک چل بسا

بالی وڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی کے ہاں حال ہی میں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ۔ ان میں سے ایک بچہ چل بسا۔ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر افسوس کے ساتھ لکھا کہ زندگی ہمیشہ ویسی نہیں ہوتی جیسے ہم اسے ترتیب دیتے ہیں۔سیلینا نے اپنے جڑواں بچوں کے نام کےساتھ خبردی کہ دونوں بیٹوں میں سے ایک بیٹا دل میں خرابی کے باعث دنیا میں زندہ نہ رہ سکا۔سیلینا کے اس سے قبل بھی دو جڑواں بیٹے ہیں ۔اداکارہ نے دبئی کے ایک تاجر پیٹر ہاگ سے شادی کی تھی۔ اداکارہ سیلینا ان دنوں شوبز انڈسٹری سے دور ہیں۔ سیلینا نے 2014میں فلم ' ہیلو2 ' میں کام کیا تھا۔
 
 
 

شیئر: