Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”یپی بھاگ جائیگی“ کے سیکوئل میں سوناکشی

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو نئی فلم” ہیپی بھاگ جائیگی ، ریٹرن“ میں کاسٹ کرلیاگیا۔ اس فلم میں اداکارہ ڈیانا پینٹی کےساتھ سوناکشی سنہا بھی اداکاری کریںگی۔سوناکشی سنہا نے ' ہیپی' ٹائٹل والی ٹی شرٹ پہنے اپنے ٹویٹر پر فلم کی کاسٹ کےساتھ تازہ تصاویر اپنے فینز سے شیئر کرکے فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے کی خبر دی ۔ فلم ' ہیپی بھاگ جائیگی' گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں ڈیانا پینٹی نے مرکزی کردار نبھایاتھا جسے سینما اسکرین پر کافی پذیرائی ملی تھی۔
 
 
 
 
 

شیئر: