Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرمایہ کار کو اغوا کرنیوالا مصری گرفتار

قاہرہ ..... مصری پولیس نے 2016ءکے موسم گرما کے دوران سعودی سرمایہ کار کے اغوا کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے سعودی سرمایہ کار کو التل الکبیر میں زرعی فارم سے نکلتے وقت اغوا کیا تھا جبکہ ایک اور سرمایہ کار کو القنطرہ میں گھر سے نکلتے وقت اور مقامی تاجر کو الصالحیہ سے اغوا کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ مصری پولیس نے اغوا کی وارداتو ںمیں ملوث پورے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
 

شیئر: