Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف سے کچرا کیسے منتقل کیا جاتا ہے؟

مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام میں صفائی ادارے کے ڈائریکٹر محمد الوقدانی نے واضح کیا ہے کہ حرم شریف سے کچرے کی منتقلی کا نظام ابھی تک روایتی ہی ہے۔ انہوں نے یہ کہہ کر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وڈیو کلپ کے اس دعوے کی تردید کردی جس میںکہا گیا تھا کہ ایک غیر ملکی کمپنی نے مسجد الحرام سے کچرا مشینی نظام سے منتقل کرنے کا پروجیکٹ قائم کیا ہے۔ دعویٰ یہ بھی کیا گیاتھا کہ یہ پروجیکٹ 7کلو میٹر طویل دائرے میں حرم شریف کے اطراف قائم ہے اور 2014ءسے کام کررہا ہے۔ الوقدانی نے بتایا کہ کچر ا منتقل کرنے کا مکمل نیٹ ورک صرف شاہ عبداللہ والی توسیع میں نافذ ہوا ہے۔ ابھی تک اس کے آلات درآمد نہیں کئے گئے۔
 

شیئر: