Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساب المواطن سے استفادے کے حقداروں کا تعین

ریاض..... سعودی حکومت نے "حساب المواطن"سٹیزن اکاﺅنٹ سے استفادے کے حقدارسعودی شہریوں کی درجہ بندی کر دی ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے پہنچنے والے ممکنہ نقصان کے تدارک کیلئے زر تلافی کا اصل معیار خاندان کی ماہانہ آمدنی کو مقرر کیا گیا ہے۔ زر تلافی سعودی خاندانوں ، غیر شادی شدہ افراد ، آمدورفت کے اجازت نامے رکھنے والوں اور غیر ملکی سے شادی شدہ سعودی خواتین کو دیا جائے گا۔ زرتلافی کے پروگرام پر مسلسل نظر ثانی ہو گی۔ مالیاتی توازن دستاویز 2020میں زرتلافی سے استفادہ کرنےوالوں کو 4زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے زمرے میں 8699ریال ، دوسرے زمرے میں 11999ریال، تیسرے زمرے میں 15299ریال ، چوتھے زمرے میں 20159ریال آمدنی رکھنے والے ہوں گے۔ 5ویں زمرے میں ایسے شہری ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 20160ریال سے زیادہ ہو گی۔ یہ لوگ زرتلافی کے مستحق نہیں ہوں گے۔ بنیادی طور پر محدود آمدنی ، متوسط آمدنی اور متوسط سے زیادہ آمدنی والے 3گروپ مقرر کئے گئے ہیں۔یہ لوگ زرتلافی پروگرام سے جزوی طور پر فیضیاب ہوں گے۔ استحقاق کا دائرہ 20159ریال پانے والوں تک محدود رہے گا۔ 

شیئر: