Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری عالمی قرارددوں پرعملدرآمد کے منتظر ہیں،ملیحہ

نیو یارک ...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ہند کو کو خبردار کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ عالمی ادارے کی کارکردگی سے متعلق سیکرٹری جنرل کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے سرجیکل ا سٹرائیکس کے دعوے کو جھوٹ اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دعوے اور دھمکیاں اقوام متحدہ کے منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہند کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مقصد بے گناہ کشمیریوں پر ظلم وستم اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ کشمیر پر ہند کا غاصبانہ قبضہ انصاف، قانون اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 70 برس سے یہ تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ کشمیر ی عوام اب تک سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عملدر آمد کے منتظر ہیں جس میں انہیں ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینے کاوعدہ کیاگیاتھا۔

شیئر: