Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے،دفترخارجہ

اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہند مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ خطے کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے۔ جمعرات کو پریس بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا نے دہشت گردوں کے ساتھ آئی ایس آئی کے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کے بیان کو مسترد کردیا اورکہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے۔پاکستان نے اپنے علاقے دہشتگردی سے پاک کئے ہیں۔دہشت گرد گروپوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر سابق امریکی وزیر خارجہ کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔ پاکستان میں کسی قسم کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں۔ امریکی فوج اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتی۔افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: